اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس کے بعد پیٹرول 7 روپے 6 پیسے جبکہ ڈیزل 3 روپے 71پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہوکر 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر سے ہوگا۔
قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری پر فی لیٹر بالترتیب 7 روپے 6 پیسے اور 3 روپے 71 پیسے کا ریلیف ملے گا