تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی پر جامعہ پشاور درجہ چہارم ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، ملازمین ہڑتال کے باعث تمام امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔
احتجاج کرتے ہوئے ملازمین کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف جہاں کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے، وہیں ملازمین نے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے انتظامیہ کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔
درجہ چہارم ملازمین کے ہڑتال کے باعث جامعہ پشاور کے تمام دفاتر آج دوسرے روز بھی بند رہے، احتجاج کرتے ملازمین نے کہا ہے کہ گرانٹ ملنے کے باوجود بھی ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن ادا نہیں کی جارہیں، جو کہ سراسر ناانصافی و زیادتی ہے۔
درجہ چہارم ملازمین کا احتجاج کے حوالے سے دو ٹوک الفاظ میں کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی تک ہڑتال جاری رہے گی