اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔ حکومت نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی اجلاس کے لیے دستیاب رہیں، تاہم ایجنڈے سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔
