ڈیرہ(نمائندہ پختونخوا نیوز) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے پرسنل سیکرٹری گل زمان لاپتہ ہو گئے جس پر اہلخانہ و متعلقہ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مبینہ طور پر علی امین گنڈاپور کے پرسنل سیکرٹری گل زمان کو نامعلوم افراد نے اٹھا لیا، اور انہیں مبینہ طور پر حراست میں لیا گیا۔