مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان گوجر گڑھی میں فائرنگ واقعہ رونما ہوا، جس میں 40 سالہ فضل داد قتل کر دیا گیا، اس واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایک تعلیمی ادارے کے قریب پیش ایا، یہ واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔
فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ فضل داد کے نام سے ہوئی، جبکہ 55 سالہ منور ساکن ساڑوشاہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔
ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق اور زخمی شخص کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا