ہنگو (نمائندہ پختونخوا نیوز) ضلع ہنگومیں 12 سالہ بچے کی قتل شدہ نعش برآمد ہوئی ہے، اس حوالے سے پولیس رپورٹ کے مطابق بچے کی نعش تھانہ ٹل کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ سلیمان نامی گنڈیری کا بارہ سالہ بچہ دو دن پہلے لاپتہ ہوا تھا، مابعد مقتول کی نعش کپور تالاب سے برآمد ہوئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ اس حوالے سے مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔