صوبائی دارالحکومت پشاور میں حسن خیل میں کان بیٹھ گئی، جس سے تین کان کن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، واقعات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل کے علاقے بورہ پستہ ونی میں کان بیٹھ جانے کا واقعہ رونما ہوا، جس سے کان کنی کرتے مزدور ملبے تلے دبنے گئے.
حسن خیل میںکان بیٹھ جانے سے تینوں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی نعشیں ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے نکال لیں.