جمرود(دلاورخان آفریدی سے) شیربرج کے مقام پر پولیس اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مبینہ سمگلروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ ملاگوری ریاض حسین آفریدی شہید ہو گئے ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شیربرج کے مقام پر کارروائی کے دوران پولیس اور مبینہ سمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین آفریدی زخمی ہوئے۔
زخمی ایس ایچ او کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2مبینہ سمگلروں کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ موقع سے 2نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑیاں ملاگوری کے راستے ضلع مہمند منتقل کی جا رہی تھیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں کارروائی اور تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات اور واقعے کے دیگر پہلوئوں کا تعین کیا جا رہا ہے