پشاور:پشاور کے علاقے رنگ روڈ پتنگ چوک کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 6سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کا والد زخمی ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لال زیب نامی شخص اپنی گاڑی میں جا رہا تھا کہ پتنگ چوک کے قریب نامعلوم افراد نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں لال زیب زخمی ہوگیا جبکہ اس کا 6سالہ بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق بچے اور زخمی شخص کا تعلق فقیر کلے سے بتایا جارہا ہے، واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں