ٹانک:ٹانک کے علاقے وزیرآباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس کی وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار شہید جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں ایک مجذوب شخص بھی شامل ہے۔
شہید اہلکاروں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔