لکی مروت:لکی مروت میں لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے، لونگ خیل روڈ پر گلباز دہقان کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جبکہ مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ مقتولین کی شناخت کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔