چترال: چترال کی معروف علمی و سماجی شخصیت اور استاذ الاساتذہ حاجی سردار حسین شاہ بقضائے الہی انتقال کر گئے۔ مرحوم طویل عرصے تک شعبہ تعلیم سے وابستہ رہے اور اپنی علمی و تدریسی خدمات کے باعث
علاقے میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔حاجی سردار حسین شاہ سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ کے سسراور ضیاء الدین، علائوالدین، الطاف حسین اور سہیل احمد کے والد محترم تھے۔
مرحوم کے انتقال پر چترال کے علمی، سماجی اور سیاسی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ مختلف شخصیات نے مرحوم کی تعلیمی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عشا ہون فیض آباد میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، اہل علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان بالخصوص ان کے بیٹوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔