ضلع باجوڑ کی تحصیل برنگ کوہی میں لوڈر گہری کھائی میں جا گرا، اس حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پہنچ گئی، اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کر دیا ۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ تحصیل برنگ کے علاقہ کوہی میں لوڈر گہری کھائی میں جا گرا ، اس حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت دختر عنایت الرحمٰن کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں مسماۃ (ر) ، مسماۃ (ح) اور مسماۃ (م) دختران عنایت الرحمٰن اور زوجہ عنایت الرحمٰن سمیت سجاد اللّٰہ ولد سید شاہ سکنہ مور درہ اور زوجہ محمد زمین کے نام شامل ہیں۔