پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں ممکنہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی اطلاعات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں جرات ہے تو باقاعدہ اعلان کرے، ہم اپنے آئینی و قانونی مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال بھول جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کیے بغیر اس نوعیت کے اقدامات کرنا ان کے نزدیک بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جگر پیدا کریں، اعلان کریں۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ ان کی جماعت اپنے آئینی اور قانونی مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی اور قانون کے مطابق لانگ مارچ جاری رکھا جائے گا۔