پشاور(پختونخوا نیوز): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے پشاور میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی مداخلت نے صوبائی حکومت کی رٹ کمزور کر دی ، حقیقت یہ ہے کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا حل گورنر راج یا ایمرجنسی نہیں، اس سے بحران مزید بڑھے گا، جبکہ ان میں ایمرجنسی صوبے اور وفاق دونوں کے لیے نقصان دہ ہوگی، انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر وفاق سے مکمل اتفاق ہے، لیکن ہمارا اختلاف صرف طریقۂ کار پر ہے-
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ایک سال سے بند ملاقاتیں فوری ختم کی جانی چاہئیں ، اس سے بہتری آئیگی ، ہمارے 3 وزرا سمیت 9 ایم پی ایز اور 8 ایم این ایز کو اٹھایا گیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنیں اور کزن جیل میں ہیں، اور یہ تمام تر صورتحال تشویشناک ہے، اس لئے حکمران ہوش کے ناخن لیں، اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر ملکی قیادت سیاسی بصیرت دکھائے۔