صوابی( نمائندہ پختونخوا نیوز): ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ واقعہ کے دوران جاسم نامی 19سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 19 سالہ نوجوان قتل کرنے کے واقعے سے علاقہ میں کہرام مچ گیا، یونین کونسل صوابی خاص محلہ معظم خیل سے تعلق رکھنے والے مقتول جاسم خان رئیس خان کا جوانسال بیٹا تھا۔