مردان(نمائندہ پختونخوا نیوز) وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کے افسر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو خیبر پختونخوا کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا، تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان گریڈ 22 کے افسر ہیں، بتایا جاتا ہے کہ ان کا تعلق ضلع مردان سے ہے۔
ان کی تعیناتی کے بعد صوبائی انتظامیہ میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔ تاہم سابق چیف سیکرٹری کی تبدیلی اور نئے چیف سیکرٹری کے چارج سنبھالنے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔