پشاور: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر کو گرفتار کیے جانے کا دعوی سامنے آیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قریبی ساتھی شاہد خٹک نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تاہم دونوں رہنمائوں کی گرفتاری کے مقام، وقت اور وجوہات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
اس حوالے سے متعلقہ حکام کا باضابطہ موقف بھی تاحال سامنے آنا باقی ہے