پشاور (بیورو رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے سینئر افسر ڈاکٹر محمد بختیار خان (پی ایم ایس، بی ایس 20) کو سیکرٹری زراعت سے تبدیل کرکے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ڈاکٹر محمد بختیار خان اس سے قبل محکمہ اطلاعات اور محکمہ سیاحت مختلف محکموں میں بھی اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ مختلف محکموں میں ان کا وسیع تجربہ، انتظامی امور پر گرفت اور پیشہ ورانہ مہارت ان کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ ان کی سابقہ خدمات کے پیش نظر توقع ہے کہ وہ محکمہ اطلاعات کی کارکردگی مزید بہتر بنانے، حکومتی پالیسیوں کی مؤثر تشہیر اور عوام تک مستند معلومات کی بروقت فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔