مردان(سٹاف رپوٹر) ضلعی انتظامیہ نے 13اکتوبر 2026بروز منگل ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ مردان کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان کی جانب سے جاری کردہ تازہ احکامات کے تحت تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
فیصلے میں سکولوں، کالجوں اور جامعات سمیت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق متعلقہ محکموں کے حکام اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ منگل کے روز ضلع بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔