اسلام آباد: وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں حکومتی امور، امن و امان اور روزمرہ معاملات کی نگرانی کے لیے وفاقی وزرا پر مشتمل 11رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی صوبے میں گورننس، امن و امان کی صورتحال اور روزمرہ امور کی نگرانی کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، امیر مقام، طارق فضل چوہدری اور خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔
مانیٹرنگ کمیٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کا ایک، ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔