پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں۔سیریز کے اگلے دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے
