این اے 18ہری پور ضمنی انتخاب، ن لیگ نے میدان مارلیا، آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کو شکست
فوٹو: انٹرنیٹ
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب ہوگئی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ شہرناز عمر ایوب سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ ہیں۔
