صوابی(نمائندہ پختونخوا نیوز)صوابی موٹر وے پر موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر کار جس میں 9افراد سوار تھے پشاور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ دریائے ہنڈ کے قریب بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق موقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں جبکہ 5شدید زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد باچا خان ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں بھی ہسپتال پہنچا دی گئیں ۔
