فیصل کریم کنڈی کا اظہارِ افسوس، زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایتپشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے شہید بچوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے، جبکہ زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
فیصل کریم کنڈی نے متعلقہ حکام کو زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔