پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے، جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ویکلز موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھت گرنے کے باعث متعدد بچے ملبے تلے دب گئے، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے اب تک 10 سے زائد زخمی بچوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملبے تلے موجود دیگر بچوں کی تلاش اور بحفاظت انخلا کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔