بچے کی ماں کی لاش پر رونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی
سوات: مینگورہ کے علاقے بنڑ میں کمسن بچے کے سامنے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر اختر علی کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج ناصر خان نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اختر علی کو قتل کا مجرم قرار دیا اور سزائے موت کا حکم دیا۔
واقعہ 5 ستمبر 2023ء کو پیش آیا تھا، جس کے بعد مقتولہ کے کمسن بچے کی ماں کی لاش پر لیٹ کر رونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو شدید رنج و غم میں مبتلا کردیا تھا۔
عدالت کے فیصلے کے بعد مذکورہ قتل کیس کا ٹرائل مکمل ہوگیا اور مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔