پشاور(بیورورپورٹ): ضلع کوہاٹ میں پشاور کوہاٹ لنک روڈ پر دو کاریں ٹکرا گئیں، اس حادثہ میں 11 افراد زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثہ کے ڈی اے اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے نزدیک پیش آیا، واقعہ کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی تین ایمبولینسیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ منتقل کردیا، یاد رہے کہ پشاور کوہاٹ لنک روڈ پر کاریں ٹکرا گئیں،واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد میں چارسدہ، لوئر دیر اور کاربوغہ شریف کے رہائشی شامل ہیں۔