پشاور پولیس کی علیٰ الصبح بڑی اور کامیاب کارروائی کے دوران بھتہ خوری و دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری لعل شیر گروپ کا خاتمہ کر دیا گیا، جسے پشاور سمیت نوشہرہ ، چارسدہ اور گردونواح میں دہشت، پولیس پر حملوں ، قبضہ گروپ اور بھتہ خوری کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
سی سی پی سپیشل آپس ٹیم کی جانب سے اعلی الصبح پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور کے علاقے میں پولیس مقابلے ہوئے، جس میں پشاورپولیس کو قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری ، پولیس ٹارگٹ کلنگ ، پولیس پر حملوں ، زمینوں پر ناجائز قبضوں جیسے درجنوں مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان لعل شیر اور جان شیر شانگلہ میں پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیئے گئے۔
دوسری طرف پشاور میں رمضان شیر کے گھر پر چھاپے کے دوران ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ کی زد میں رمضان شیر بھی ہلاک ہو گیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ یاد رہے کہ پشاور پولیس کی علیٰ الصبح بڑی اور کامیاب کارروائی کے دوران بھتہ خوری و دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری لعل شیر گروپ کا خاتمہ کر دیا گیا
