خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کا یہ واقعہ باجوڑ کے محلہ رشید آباد میں پیش آیا۔
ذرائع کےمطابق ضلع باجوڑ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہونے کے واقعہ کےبعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جاں بحق ہونے والی کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی۔
واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
