خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکہ، 3 اہلکار شہید ہو گئے، اس واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔
واقعات کے مطابق پنیالہ پولیس کی حدود میں پولیس موبائل پر بم دھماکہ ہوا ہے، اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں، جن میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دھماکہ کے وقت کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہا، دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی۔
