پشاور:بی آر ٹی پشاور کی بس میں نشست پر خواتین کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے شدت اختیار کرلی، گالم گلوچ کے بعد نوبت ہاتھا پائی، تھپڑوں اور گھونسوں تک پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق خواتین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے کے بال کھینچے گئے اور بس میں کافی دیر تک ہنگامہ جاری رہا۔
واقعے کے دوران ایک بس کا شیشہ ٹوٹنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
تاریخیکتابیں دریافت کریں
صورتحال پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے جھگڑنے والی خواتین کو بس سے اتار کر سٹیشن پر منتقل کردیا، تاہم وہاں بھی خواتین کے درمیان جھگڑا دوبارہ شروع ہوگیا۔
واقعے کے باعث کچھ دیر کے لیے بی آر ٹی اسٹیشن پر بھی ہلچل مچی رہی۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور انتظامیہ کی جانب سے کسی کارروائی کے بارے میں تاحال معلومات سامنے نہیں آسکیں