پشاور:پشاور کے علاقے چمکنی میں 10سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی کے والد امیر خان نے تھانہ چمکنی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی 10سالہ بیٹی گزشتہ چار روز سے بے ہوش تھی اور ہوش میں آنے کے بعد اس نے مبینہ واقعے سے متعلق بتایا۔
مدعی کے مطابق بچی نے الزام عائد کیا کہ اس کے پڑوسی اسماعیل، ابراہیم اور حمزہ مبینہ طور پر واقعے میں ملوث ہیں۔
پولیس نے تینوں نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے