چارسدہ(نمائندہ پختونخوا نیوز) ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے مروزو میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق کے چار افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مروزو میں کسی معاملے پر دو فریق آمنے سامنے آگئے اور اس دوران فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار ظاہر سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فائرنگ کی وجوہات اور دونوں فریقین کے درمیان تنازع کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔