مانسہرہ(نمائندہ پختونخوا نیوز) ضلع مانسہرہ کے علاقے لمبی ڈھیری میں گاڑی سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مدرسہ طالبہ قتل، افسوس ناک واقعہ سے علاقہ کی فضا سوگوار۔
پولیس کے مطابق لمبی ڈھیری میں نامعلوم افراد نے گاڑی سے فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر مدرسہ کی طالبہ شدید زخمی ہوگئی، طالبہ کو تین گولیاں لگیں، جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
طالبہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج رہی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی