باجوڑ(نمائندہ پختونخوا نیوز): ضلع باجوڑ میں فائرنگ واقعات بڑھنے لگے، حالیہ فائرنگ واقعہ عنایت کلی بازار میں پیش آیا ، جس میہں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا۔
مقتولین میں نواگئی بازار کے صدر اسماعیل ولد حبیب اللہ اور اجمل خان ولد زیارت خان شامل ہیں، فائرنگ واقعہ کے رونما ہونے کے فوری بعد دونوں افراد کو تشویش ناک حالت میں میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ چل بسے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں فائرنگ واقعات بڑھنے لگے ہیں، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلنے لگا، حالیہ واقعہ کی تحقیقات پولیس کی جانب سے جاری ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع باجوڑ میں فائرنگ واقعات بڑھنے لگے، حالیہ فائرنگ واقعہ عنایت کلی بازار میں پیش آیا ، جس میہں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا۔