: لواری ٹنل کے چترال سائیڈ پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی سرکاری گاڑی اور ٹرک کے درمیان حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر مقبول حسین اور ان کے ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ علی الصبح لواری ٹنل کے چترال سائیڈ پر واقع چھوٹی ٹنل کے مقام پر پیش آیا، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی سرکاری گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
زخمی فوری طور پر ہسپتال منتقل
حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مقبول حسین اور ان کے ڈرائیور صلاح الدین زخمی ہوئے۔
حادثے کے فوری بعد دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
زخمیوں کی حالت کی نگرانی جاری
رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر پہنچایا گیا، متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔