مردان(نمائندہ پختونخوا نیوز) : ضلع مردان کے علاقے جلالہ برے شاہ میں گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پھندا لگی لاش برآمد ہونے کے اس دلخراش واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔