ہری پور:پپلیالہ تھالہ کے علاقے میں میاں بیوی کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق بوستان اور ان کی اہلیہ کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد بوستان کی لاش کو مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم اشفاق کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ممکنہ وجہ جائیداد اور درختوں کی کٹائی کا تنازع بتایا جا رہا ہے، تاہم قتل کے اصل محرکات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مزید افراد اور دیگر حقائق کا تعین بھی جاری تحقیقات کی روشنی میں کیا جائے گا