خیبر(نمائندہ پختونخوا نیوز) ضلع خیبر میں زیرِتعمیر پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے زور دار دھماکہ سے اڑانے کی کوشش کی گئی، یہ پولیس چوکی خیبر کے علاقے ملاگوری اور آفریدی قوم کے سنگم پر واقع ہے، دھماکے کے نتیجے میں چوکی کی عمارت کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبر میں زیرِتعمیر پولیس چوکی پر ہونے والے دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو محفوظ بنا کر تحقیقات شروع کر دیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کی نوعیت اور چوکی کو نشانہ بنانے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔