ضلع مردان کی تحصیل رستم میں ٹریفک حادثہ کے دوران 65 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، حادثہ رستم باغ جبران میں پیش آیا، جہاں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہرائی میں جا گری۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 65 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت فائز کے نام سے ہوئی، جبکہ حادثہ میں 47 سالہ گل شہاب الدین ساکن ڈگر زخمی ہوا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ رستم میں ٹریفک حادثہ کے بعد زخمی کو فوری علاج معالجہ کیلئے ٹائپ دی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔