کاٹلنگ(نمائندہ پختونخوا نیوز) : خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں کمرے کی چھت گرنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور کمسن بچی زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق کٹی گڑھی میں کمرے کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں متاثرہ افراد کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 7 سالہ شیراز ولد شہزاد موت کی وادی میں چلا گیا، حادثے میں 40 سالہ زوجہ سرتاج اور 5 سالہ دختر ضیاد بھی زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو فوری طور پر نکال لیا گیا