صوابی(نمائندہ پختونخوا نیوز) : ضلع صوابی سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر عبدالکریم تورڈھیر کے حجرے پر فائرنگ اور بعد ازاں ان کے بھائی اور 3 گن مین مبینہ طور پر اغوا کی اطلاعات نے ہلچل مچا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالکریم تورڈھیر کے حجرے پر رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ ان کے بھائی عبدالناصر اور تین گن مینوں کو حجرے سے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
رات گئے حجرے پر فائرنگ
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے عبدالکریم تورڈھیر کے حجرے پر فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی جبکہ سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
بھائی اور تین گن مین مبینہ طور پر لاپتہ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق منتخب رن صوبائی اسمبلی کے بھائی عبدالناصر اور ان کے تین گن مینوں کو نامعلوم افراد حجرے سے اپنے ساتھ لے گئے، واقعے کی مزید تفصیلات اور مغوی افراد کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں ہوسکی۔
واقعے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات شروع کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ اغوا اور فائرنگ کے محرکات کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔