لوئر دیر(نمائندہ پختونخوا نیوز) ضلع دیرلوئر کے علاقے خال شلفلم میں بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس شلفلم کے مقام پر ایک ڈمپر اور موٹر کار سے ٹکرانے کے بعد دریائے پنجکوڑہ کے کنارے گہری کھائی میں جاگری۔
حادثہ خال شلفلم کے مقام پر پیش آیا جہاں دیر اپر سے پشاور جانے والی بس پہلے ڈمپر اور ایک موٹر کار سے ٹکرائی اور بعد ازاں سڑک سے بے قابو ہوکر دریائے پنجکوڑہ کے کنارے گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لیے منتقل کیا۔
حادثے میں خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوئے، جن میں 8 افراد کو خال رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) منتقل کیا گیا جبکہ 6 زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال پہنچایا گیا۔
اس خوف ناک حادثے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں، اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع دیرلوئر کے علاقے خال شلفلم میں بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔