اپرچترال ; پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری علاؤالدین عرفی سمیت پارٹی کے 6 کارکنوں گرفتار کر لئے گئے، ذرائع کے مطابق چترال پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کارکنان کو بونی چوک سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا-
گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی آئی اپر چترال کے جنرل سیکریٹری علاؤالدین عرفی، نائب صدر ارشاد احمد، فوکل پرسن افگن رضا، عنایت علی، عبدالمنظر اور عاشق خانزادہ شامل ہیں-
پارٹی ذرائع کے مطابق گورنر راج کے نفاذ کے بعد مذکورہ کارکنوں کے خلاف دفعہ 188 اور 3 ایم پی او کے تحت کارروائی شروع کی گئی تھی، دفعہ 188 کے مقدمے میں گرفتار کارکنوں نے سیشن جج کی عدالت سے رجوع کیا تھا، جہاں انہیں 2 روز کے لیے عبوری ضمانت مل گئی تھی، تاہم بعد ازاں انہیں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا-
واضح رہے کہ 2 روز قبل مستوج سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر اور ڈپٹی سپیکر کے سابق ترجمان سید حبیب اللہ شاہ کو بھی انہی دفعات کے تحت گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا تھا- یاد رہے کہ اپرچترال میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری علاؤالدین عرفی سمیت پارٹی کے 6 کارکنوں گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیئے گئے۔