خیبرپختونخوا کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کے شوہر نور عالم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں بونی اپر چترال سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ا س سے قبل خیبرپختونخوا کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کے گھر چھاپے اور سیل کرنے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی تھی، اور سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری سے روک دیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کا گھر سیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا