صوبائی دارالحکومت پشاور میں کوہاٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعہ کے دوران نامعلوم افراد نے باپ بیٹے کو قتل کر دیا ، باچایانو گھڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود کوہاٹ روڈ پر واقع باچایانو گھڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عالمگیر بادشاہ اور ان کا بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عالمگیر بادشاہ اور ان کے بیٹے کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں ملوث نامعلوم ملزمان کی تلاش اور فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔