ضلع مانسہرہ میں گیس سلینڈر دھماکہ سے علاقے میںہلچل، ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگی کے علاقے چار باغ کے مقام پر گھر میں گیس سلینڈر دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دیگر دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، زخمیوں کی شناخت سلیم اور وسیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم حرکت میںا گیا، اور میڈیکل ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کیا، ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اوگی ہسپتال منتقل کیا۔
مانسہرہ میں گیس سلینڈر دھماکہ سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث تینوں افراد کو مزید علاج کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ایبٹ آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا