ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے وزیرگڑھی میں نہر سے جواں سال لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیرگڑھی نہر میں لاش کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیوکی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، اور امدادی کارکنان نے نہر سے جواں سالہ لڑکی کی لاش نکال کر تحویل میں لے لی، اور بعدازاں اسے ضروری کارروائی کے لیے میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا۔
ابتدائی طور پر لڑکی کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ اس کی موت کی وجہ اور واقعے سے متعلق دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں