کراچی;وفاقی وایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف سی سی آئی)کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کیلئے پیداواری لاگت میں کمی اور کاروبار دوست پالیسیاں ناگزیر ہیں حکومت توانائی کی لاگت میں کمی،سستے قرضوں کی فراہمی اور کاروبار دوست اصلاحات کو ترجیح دے تا کہ نجی شعبے کا اعتماد بحال ہو قومی اقتصادی سروے 2025-26پر ردعمل میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سروے کے اعداد و شمار معیشت کی جزوی بحالی اور بتدریج استحکام کی نشاندہی کرتے ہیںبڑی صنعتوں ،تعمیرات ،مواصلات ،آئی ٹی اور تعلیم کے شعبوں کی بہتر کارکردگی خوش آئند ہے صدر ایف پی سی سی آئی نے کہ زرعی شعبے کی مقررہ ہدف سے کم نمو تشویشناک ہے زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ،فوی اصلاحات ناگزیر ہیں بجلی گیس اور واٹر سپلائی کے شعبے میں منفی گروتھ صنعتی سرگرمیوں کے خطرے کی گھنٹی ہے حکومت توانائی کی لاگت میں کمی ،سستے قرضوں کی فراہمی اور کاروبار دوست اصلاحات کو ترجیح دے تا کہ نجی شعبے کا اعتماد بحال ہو عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ مالیاتی شعبے کی سست روی نجی سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزا نہیں برآمد میں اضافے کیلئے پیدواری لاگت میں کمی اور کاروبار دوست پالیسیاں ناگزیر ہیں حکومت کارروباری برداری سے مشاورت کے عمل مزید موثر بنائیں صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ زرعی و یلیو چین ،صنعت اورآئی ٹی کے ہماہمی ربط سے پائیدار ترقی حاصل کی جا سکتی ہے ایف پی سی سی آئی ملکی مشیت کی بہتری کیلئے حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔